🌾
خوش آمدید!
پٹوار ٹولز میں
پٹواری دوستوں کے لیے مفت

پٹوار ٹولز

کھاتہ رجسٹر، نقشہ الف اور ریکارڈ ویب سائٹ کے لیے تیار کردہ کروم ایکسٹینشنز — یہیں سے ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے دوستوں سے شیئر کریں۔

ٹولز دیکھیں

ایکسٹینشنز

نیچے دیے گئے بٹن سے زپ فائل ڈاؤن لوڈ کریں

انسٹال کرنے کا طریقہ

دوستوں کے لیے آسان رہنمائی — صرف ایک بار کرنا ہے

  1. اوپر دیے گئے بٹن سے اپنی پسند کی ایکسٹینشن کی زپ فائل ڈاؤن لوڈ کریں۔
  2. زپ فائل پر رائٹ کلک کر کے Extract کریں — ایک فولڈر بن جائے گا۔
  3. کروم براؤزر میں chrome://extensions کھولیں۔
  4. اوپر دائیں کونے میں Developer mode آن کریں۔
  5. Load unpacked پر کلک کر کے وہی فولڈر منتخب کریں جو Extract ہوا تھا۔
  6. مبارک ہو! ایکسٹینشن انسٹال ہو گئی — اس کا آئیکن اوپر ٹول بار میں نظر آئے گا۔
💡 نوٹ: نئی ورژن آنے پر پرانی ایکسٹینشن کو پہلے Remove کریں، پھر نئی والی اسی طریقے سے انسٹال کریں۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا یہ ایکسٹینشنز مفت ہیں؟

جی ہاں! پٹوار ٹولز کی تمام ایکسٹینشنز پٹواری دوستوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔

کیا یہ موبائل پر چلیں گی؟

یہ کروم ایکسٹینشنز ہیں، اس لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے کروم براؤزر میں چلتی ہیں۔ موبائل کے کروم میں ایکسٹینشن انسٹال نہیں ہوتی۔

ڈاؤن لوڈ کے بعد کیا کرنا ہے؟

زپ فائل کو Extract کریں، پھر کروم میں chrome://extensions کھول کر Developer mode آن کریں اور Load unpacked سے فولڈر منتخب کریں۔ مکمل طریقہ اوپر گائیڈ میں دیا گیا ہے۔

نئی ورژن آنے پر کیا کریں؟

پہلے کروم سے پرانی ایکسٹینشن Remove کریں، پھر نئی ورژن اسی طریقے سے انسٹال کریں۔

کیا میرا ڈیٹا محفوظ ہے؟

جی ہاں۔ یہ ایکسٹینشنز آپ کا ڈیٹا کہیں باہر نہیں بھیجتیں — تمام کام آپ کے اپنے براؤزر میں ہوتا ہے۔

میرے بارے میں

اس سائٹ کے پیچھے کون ہے

👨‍💼

ارسلان پٹواری

📍 تلہ گنگ

میں پٹواری دوستوں کے کام آسان بنانے کے لیے مفت ڈیجیٹل ٹولز بناتا ہوں — کھاتہ رجسٹر ایکسٹینشن، نقشہ الف اور خوبصورت ویب سائٹ جیسے ٹولز اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ کوئی سوال ہو یا نئی ایکسٹینشن چاہیے ہو تو واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔

واٹس ایپ پر رابطہ کریں
0306-5151191

اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں

آپ کی رائے ہمارے لیے قیمتی ہے